ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : زمین کھودنے کی مشین لے جانے والا ٹپّر سڑک کنارے مکان پر گر گیا ۔ مکان پوری طرح تباہ ۔ کلینر شدید زخمی

بنٹوال : زمین کھودنے کی مشین لے جانے والا ٹپّر سڑک کنارے مکان پر گر گیا ۔ مکان پوری طرح تباہ ۔ کلینر شدید زخمی

Thu, 08 Jul 2021 23:09:17    S.O. News Service

بنٹوال 8/ جولائی (ایس او نیوز) زمین کھودنے کی مشین (ایکسکویٹر) لے جانے والا ٹِپّر سڑک کنارے واقع ایک مکان پر گر گیا جس سے نارائن بھنڈاری نامی شخص کا مکان پوری طرح تباہ ہوگیا جبکہ ٹپر پر موجود کلینر  شدید زخمی ہوگیا۔ واردات جمعرات صبح پیش آئی۔

 بتایا جاتا ہے کہ ٹپر پر موجود وٹّل نامی کلینر   الٹ کر گرے ہوئے ٹرک کے نیچے پھنس گیا جس کی وجہ سے اس کو گہرے زخم آئے اور علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ حادثہ کے فوری بعد بی سی روڈ سے ایک کرین منگوا کر الٹے ہوئے ٹپر کو وہاں سے ہٹا دیا گیا۔ جس مکان پر ٹپر گرا تھا خوش قسمتی سے اس کے مکین میں سے کسی کو بھی کوئی چوٹ نہیں آئی ۔


Share: